کہا،پارٹی کوریاکاری سے آگے بڑھ کردیکھناچاہئے،دلت مساوات چاہتے ہیں رحم نہیں
نئی دہلی، 15جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ایسے وقت میں جب بی جے پی اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دلتوں کو اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش میں مصروف ہے،پارٹی کی پسماندہ ذات مورچے کے سابق سربراہ سنجے پاسوان نے اس حکمت عملی میں غلطی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تنظیم کو لفاظی اور اس کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے، کھانے اور ملنے کے’’دکھاوے ‘‘سے آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ وہ مساوات چاہتے ہیں، رحم نہیں۔پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کا دلت سادھوؤں کے ساتھ کثیر پروپیگنڈے ’’کمبھ اسنان‘‘اور اتر پردیش میں اس کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ کھانے کی ایک طرح سے تنقید کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیراورقومی مجلس عاملہ کے رکن سنجے پاسوان نے انہیں ریاکاری قراردیا جو دلتوں کے مذاق بنانے کا کام کرتے ہیں کیونکہ ایسے مسئلے اب ان کے لئے الگ نہیں رہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کو دلتوں کے مسیحا بی آر امبیڈکرکا احترام کرنے سے آگے بڑھنا چاہیے اور اگر پارٹی سیاسی طور پر اہم اتر پردیش اور بہار جیسی ریاستوں میں دلتوں کے درمیان اپنی پکڑبڑھاناچاہتی ہے تب اسے بی ایس پی کے بانی کانشی رام اور سابق نائب وزیر اعظم جگ جیون رام کی شراکت کو قبول کرناچاہئے۔